تاجوال میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

اتوار 29 جون 2025 21:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) گلیات کے علاقہ تاجوال میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ گلیات کی یونین کونسل تاجوال گاؤں ٹوپلہ میں جنرل کونسلر سردار محمد ریاض کا بیٹا سردار نعیم ریاض اتوار کو لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

نوجوان کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں ٹوپلہ تاجوال میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :