سرگودھا پولیس کی کارروائی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 15 افراد گرفتار

اتوار 29 جون 2025 21:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) سرگودھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بغیر حفاظتی انتظامات کے نہروں میں نہانے والے 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر صدر سرکل ڈی ایس پی قیصر عباس نے بغیر حفاظتی انتظامات نہر میں نہانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپے مارے اور نہر اپر جہلم میں نہانے والے 15 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

سب ڈویژنل پولیس آفیسر صدر سرکل ڈی ایس پی قیصر عباس نے کہا کہ دریاؤں، نہروں، ندی نالوں میں نہانے پر مکمل طور پر دفعہ 144 نافذ ہے پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :