ٌوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سانحہ سوات کے قتل عام کا کوئی جواب دئے سکتے ہیں، میا ں افتخار حسین

mپنجاب کے مظلوم خاندان کے بچے خواتین اور افراد دریامیں بہہ گیاادارے اور ناایل انتظامیہ منہ دیتے رہے۔گیارہ کروڈ کے بسکٹ کھانے والوں کے ضمیر مرچکے ہیں،صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا

اتوار 29 جون 2025 21:25

kنوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سانحہ سوات کے قتل عام کا کوئی جواب دئے سکتے ہیں۔پنجاب کے مظلوم خاندان کے بچے خواتین اور افراد دریامیں بہہ گیاادارے اور ناایل انتظامیہ منہ دیتے رہے۔گیارہ کروڈ کے بسکٹ کھانے والوں کے ضمیر مرچکے ہیں۔

صوبے کے قدرتی وسائل پرڈاکہ ڈالنے والے اب قبائل کے جرگہ سسٹم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

مجوزہ مائنز اینڈ منرلز 2025 کے خلاف تحریک چلانے کے لیے کارکنان آٹھ کھڑے ہوں۔سپرائم کورٹ کا مخصوص نشستوں پر فیصلہ سیاسی توازن کا نقشہ تبدیل کا پیش خیمہ ہوگا۔پختونوں کو ایک ہونا ہوگا۔تحریک انصاف نے پختونوں کا مینڈیٹ لیکر خیبرپختونخوا کی عوام کا استحصال کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رسالپور میں آگاہی مہم مجوزہ مائنز اینڈ منرلز 2025 کے حوالے سے چار ویلج کونسلوں کے کارکنان اور عہدداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکڑیری فداخان،ممتازقانون دان شاھد ریاض برکی ایڈوکیٹ،پبی تحصیل کے میئر غیور خٹک اور احسان وزیر نے خطاب کیا۔