سرینگر، ضلع اسلام آباد سے ایک شخص کی پراسرارحالت میں لاش برآمد

اتوار 29 جون 2025 21:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک شخص کی پر اسرار حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لاش ضلع کے علاقے اچھہ بل میں ایک باغ سے ملی ۔مقامی لوگوں نے لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔