لودھراں،تیزاب پھینکنے سے ایک شخص جاں بحق، ملزمہ گرفتار

اتوار 29 جون 2025 22:10

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)لودھراں میں خاتون کی جانب سے ایک شخص پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔لودھراں سے ترجمان سی سی ڈی کے مطابق تیزاب پھینکنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ ملزمہ نے 19جون کو مقتول کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر اس پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ مقتول عابد 25جون کو برنس یونٹ ملتان میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :