راولپنڈی،ٹریفک پولیس کا گداگری کے خلاف بڑا اقدام، اینٹی بیگرز اسکواڈ قائم

اسکواڈ نے 16مرد اور خواتین بھکاریوں کیخلاف مقدمات درج کرلیا، 4بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا

اتوار 29 جون 2025 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)سٹی ٹریفک پولیس نے گداگری کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے شہر میں اینٹی بیگرز اسکواڈ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے یہ اقدام راولپنڈی کی مرکزی شاہراؤں پر بھکاریوں کی بھرمار سے ٹریفک متاثر ہونے پر کیا ہے اور بھکاریوں کی موجودگی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ کی ہدایات پر اینٹی بیگرز اسکواڈ فعال کردیا گیا ہے اور اسکواڈ نے شہر بھر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16مرد اور خواتین بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے اور 4نابالغ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔بینش فاطمہ نے کہا کہ گداگری معاشرتی برائی اور بچوں کے استحصال کا ذریعہ ہے، ہمارا مقصد صرف گرفتاری نہیں بلکہ ان کی بحالی اور تحفظ بھی ہے۔انہوں نے محفوظ پنجاب وژن کے تحت صاف، محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ سرکل افسران کو روزانہ کارروائیوں کی ہدایت جاری کردی۔

متعلقہ عنوان :