پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائی ، 5 منافع خور گرفتار

اتوار 29 جون 2025 23:20

سرگودھا -29 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں نیو سیٹلائٹ ٹاؤن ، جنرل بس اسٹینڈ ، ٹاہلی چوک ، یونیورسٹی روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری کے الزام میں پانچ دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مختلف پوائنٹس کا معائنہ کیا اور گراں فروشی اور ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت پر شبیر، نعمان، گلزار، ریاض اور فیصل نامی دکانداروں کو گرفتار کر لیا اور بھاری جرمانے عائد کئے۔

متعلقہ عنوان :