فیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،22 بجلی چور گرفتار

اتوار 29 جون 2025 23:50

سرگودھا -29 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) فیسکو (واپڈا) نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا سرکل نے سپریٹینڈنگ انجینئر فیسکو ابرار احمد خان کی ہدایت پر ٹاسک فورس نے سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں سے 22 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

فیسکو ٹاسک ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں نیو سیٹلائٹ ٹاؤن ، جنرل بس اسٹینڈ ، نواب کالونی ، ڈی بلاک اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 22 بجلی چوروں جن میں ظفر،رمضان، ساجد،ماجد، عبالرحمان،عصمت،نعیم،ابوبکر،فیصل،سعد،ذکریہ، احمد، صفدر، محمود و دیگر کو میں لائین اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاگیا۔ انچارج ٹاسک فورس کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں مزید کاروائی جاری ہے۔