ضلعی انتظامیہ لسبیلا نے پہاڑی علاقوں میں جاری موسلادھار بارشوں کے پیش نظر عوام الناس کیلئے ایڈوائزری جاری

پیر 30 جون 2025 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلع لسبیلا میں مون سون 2025 کے دوران شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے، جسکے پیش نظر ندی نالوں میں طغیانی آنے کا قوی امکان ہے۔عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ندی نالوں پورالی،کھرڑی,کلڑی،کشاری، کورودندی، نرگ ڈھورہنگول ندی اور دیگر ندی نالوں کنارے رہنے والےافراد احتیاط کریں تاکہ طغیانی/سیلاب آنے کی وجہ سے کسی بھی جانی ومالی نقصان سے محففوظ رہا جاسکے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے نام ایڈوائزری میں کہا ہے کہ دوران موسلا دھاربارش وہ خود کو اور اپنے بچوں کو بجلی کے پولز، تاروں، الیکٹریشن آلات اور گیلی دیواروں سے دور رکھیں اپنے سولر پینلز کو محفوظ کریں، مال مویشیوں کو بھی محفوظ جگہوں پر باندھیں اور آبی گذرگاہوں سے دور رہیں۔ندی نالوں کے کنارے پکنک پوائنٹ پر جانے سے گریز کریں۔ریڈیو، ٹی وی یا موبائل ایپ سے موسم کی معلومات حاصل کریں۔گھر کی چھت نکاسی آب اور نالیاں صاف رکھیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال اور مدد کے لیئے ضلعی انتظامیہ کے ایمرجنسی کنٹرول روم کے نمبر 0853920009پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :