فیصل آباد سمندری انٹرچینج ایم۔3 موٹروے پرشاہ زور منی ٹرک کو حادثہ، دو خواتین جاں بحق، 15 افراد شدید زخمی

پیر 30 جون 2025 10:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)فیصل آباد سمندری انٹرچینج ایم۔3 موٹروے پرشاہ زور منی ٹرک کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ دو خواتین جاں بحق 15 افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد: نزد جڑانوالہ انٹر چینج سے 12 کلومیٹر سمندری انٹرچینج، ایم۔3 موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں دو خواتین جانبحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے شاہ زور منی ٹرک کے اندر کچھ افراد بشمول خواتین سوار تھی ٹرک ٹائر پھٹنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد موٹروے سے نیچے اتر کر الٹ گیا۔

کاہنہ لاہور سے ایک فیملی کے افراد رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ میں اپنے کسی عزیز کی وفات پر تعزیت کے لیے جا رہے تھے۔ تین افراد کو ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

12 افراد کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا۔جاں بحق افراد میں رابعہ زوجہ عبدالغفور، عمر 55 سال اور سامیہ زوجہ شبیر، عمر 30 سال ۔

شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں -انعم دختر غلام محمد، عمر 13 سال-عذرا بی بی زوجہ عبدالعزیز، عمر 37 سال ۔-عبدالعزیز ولد کریم بخش،عمر 41 سال-حورین دختر عبدالعزیز، عمر 07-سال-عمارہ دختر عبدالعزیز، عمر 20 سال ۔-شمشاد زوجہ عبدالطیف، عمر 35 سال-عیان ولد عبدالعزیز، عمر 06-سال-عدنان ولد عبداللطیف، عمر 06-سال-عبدالغفور ولد منظور احمد، 59 سال-اسما زوجہ منور، عمر 36-سال ۔-ملائیکہ دختر عبدالغفور، عمر 19 سال-گل محمد ولد گل، عمر 63 سال خدیجہ دختر عبدالعزیز، عمر 13 سال-نذیر ولد گل محمد، عمر 49 سال اور منور حسین ولد حسین بخش، عمر 51 سال شامل ہیں