امام حسین علیہ السلام کی قربانیاں مظلوموں کے لیے حوصلہ اور ظالموں کے لیے للکار ہیں، رہنما مسلم لیگ ن میاں محمد سرور

پیر 30 جون 2025 12:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) سینئر رہنما مسلم لیگ ن تحصیل سیالکوٹ میاں محمد سرور نے کہا ہے کہ امام عالی مقام سیدنا امام حسین علیہ السلام اور آپ کے جانثار ساتھیوں نے راہ حق میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے استقامت اور ایثار کا ایسا باب رقم کیا جو رہتی دنیا تک مظلوموں کا حوصلہ اور ظالموں کے لیے للکار بن گیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کربلا فقط ایک معرکہ نہیں بلکہ یہ حمیت، غیرت اور خودداری کا ابدی استعارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور اُن کے ساتھیوں کی دین اسلام کی سربلندی کے لیے دی گئی لازوال قربانیاں ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ حق و صداقت کی راہ میں ، شکر اور استقامت ہی حقیقی کامیابی کی ضمانت ہے۔