مجموعی قومی برآمدات میں ٹیکسٹائلز برآمدات کا حصہ 55.4 فیصد ہے ،پی بی ایس

پیر 30 جون 2025 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) مجموعی قومی برآمدات میں ٹیکسٹائلز برآمدات کا حصہ 55.4 فیصد ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 25-2024 کے پہلے 11 ماہ کے دوران مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائلز کی برآمدات کے شیئرز میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جولائی 2024 تا مئی 2025 کے عرصہ میں ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی برآمدات مجموعی ملکی برآمدات میں 55.4 فیصد رہی ہیں جبکہ جولائی 2023 تا مئی 2024 کے دوران یہ شرح 54.3 فیصد تھی ۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کی رپورٹ کےمطابق مالی 2025 کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکسٹائلز برآمدات سے 16.37 ارب ڈالرزرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ اس عرصہ میں مجموعی قومی برآمدات کا حجم 29.56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔