ڈی پی اواور ڈپٹی کمشنر بھکر کامحرم الحرام کی کیٹگری A مجالس امام بارگاہوں کا دورہ

پیر 30 جون 2025 13:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان ہمراہ ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نےمحرم الحرام کی کٹیگری A کی مجالس امام بارگاہ حسنیہ کوٹلہ جام تھانہ صدر بھکر ، تھلہ لٹیاں والہ دریا خان سٹی اور مرکزی مجلس قصر زینب بھکر سٹی کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا مجالس کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کی جانب سے محرم الحرام جلوس و مجالس کےلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر ہمراہ ڈپٹی کمشنر بھکر نے محرم الحرام میں جاری مجالس کا سرپرائز وزٹ کیا اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے سیکیورٹی کےلئے تعینات پولیس فورس کے پوائنٹس کا وزٹ کیا اور اچھی اور الرٹ ڈیوٹی دینے پر انکی حوصلہ افزائی بھی کی۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں جاری جلوس و مجالس پر بھکر پولیس کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مکمل سیکیورٹی کور فراہم کیا جارہا ہے۔بھکر سٹی قصر زینب وزٹ کے دوران ایس پی انوسٹیگیشن شوکت علی بھی موجود تھے۔ سب ڈویژنل پولیس افسران اور SHOs وقتاً فوقتاً ہر صورتحال سے متعلق آگاہ کررہے ہیں، ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم ہے جہاں پر شفٹ میں ملازمین تعینات کئے گئے ہیں جو 24 گھنٹے الرٹ ہیں۔