واشنگٹن میں کار میں دھماکا،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

پیر 30 جون 2025 13:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک کار میں دھماکا ہوا ہے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے کار میں دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا کالے رنگ کی گاڑی میں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :