نوشہرہ ورکاں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں جیب تراش خاتون اور اس پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج

پیر 30 جون 2025 13:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) نوشہرہ ورکاں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں جیب تراش خاتون اور اس پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن فیصل رزاق کھالوں نےبروقت کاروائی کی ، خاتون کو مار پیٹ کرنے والا غلام عباس نامی مرکزی ملزم بروقت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ، ترجمان پولیس کے مطابق ارم نامی خاتون نے مویشی منڈی میں شہری کی جیب تراشی کی جیب تراشی پر غلام عباس اور اورنگزیب نے خاتون کو پکڑ کر مار پیٹ کی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مارپیٹ کرنے والے ملزمان اور خاتون کے خلاف الگ الگ مقدمات درجکیے گئے ہیں اورحقائق کی بنیاد پر مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :