سرگودہا میں 15ہزار لٹر پٹرول کی غیر قانونی طور پر سپلائی کرنے والے آئیل ٹینکر کو پکڑ لیاگیا

پیر 30 جون 2025 13:25

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)سرگودہا میں 15 ہزار لٹر پٹرول کی غیر قانونی طور پر سپلائی کرنے والے آئیل ٹینکر کو پکڑ لیا اور اس کاروبار میں ملوث گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جس کے مقدمہ کا اندراج کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ ساہیوال کے علاقہ ٹھٹھی راجو کے قریب آئیل ایجنسی کو غیر قانونی طور پر 15 ہزار لٹر پٹرول پٹرول سپلائی کیا جا رہا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے بروقت کر کے غیر قانونی طور پر پٹرول سپلائی کو پکڑ لیا اس غیر قانونی پٹرول سپلائی کے کاروبار میں ملوث آئیل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا جس کے خلاف اندراج مقدمہ کی کاروائی جاری ہے۔

درج کرنے کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی تیل کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔