اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا دریائے کنہار کے کنارے واقع ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا معائنہ

پیر 30 جون 2025 13:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے دریائے کنہار کے کنارے واقع متعدد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

معائنہ کے دوران انہوں نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی جانب سے دریا کے اندر لگائی گئی بیٹھنے کی تمام غیرقانونی جگہیں ہٹا دی گئیں، ہوٹل انتظامیہ کو دریا کی طرف جانے والے راستوں پر حفاظتی باڑ لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، ساتھ ہی یہ بھی حکم دیا گیا کہ تحصیل انتظامیہ بالاکوٹ کی جانب سے جاری کردہ وارننگز نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائیں تاکہ عوام کو دریا میں جانے کے خطرات سے بروقت آگاہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے ہوٹل مالکان کو دریائے کنہار کے کنارے یا دریا کے اندر قائم تمام غیرقانونی تعمیرات فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا گیا۔ علاوہ ازیں ایک زِپ لائن اور تفریحی پارک کو دریا پر قبضہ اور حدود کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے اس طرح کے اقدامات جاری رہیں گے اور کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :