گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا پیر عظمت شاہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کااظہار

پیر 30 جون 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےڈیرہ اسماعیل خان کی معروف کاروباری و روحانی شخصیت پیر عظمت شاہ (سابق ڈسٹری بیوٹر یونی لیور) کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو مرحوم کے بیٹوں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او پیر حسام الدین ، سابق ناظم و معروف قانون دان پیر نعمان شاہ ایڈوکیٹ اور دیگر لواحقین کے نام تعزیتی پیغام میں گورنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :