Live Updates

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے، مزید 68 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین اسکول پر بمباری کی گئی،عرب میڈیا

پیر 30 جون 2025 14:25

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)غزہ میں اسرائیل فوج کی بربریت جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین اسکول پر بمباری کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی حملہ ہوا۔ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 68 فلسطینی شہید ہوئے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :