کوٹ لکھپت میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا، ایک زخمی

پیر 30 جون 2025 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)کوٹ لکھپت کے علاقے میں ریکوری کے لئے لے جائے جانے والے ملزما ن پر ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس مقابلہ تہت گائوں کے قریب ہوا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عاصم کے نام سے جبکہ زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت قیصرکے نام سے ہوئی ۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بتا یا گیا ہے کہ سی سی ڈی کی ٹیم ملزمان کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔