چنیوٹ سی سی ڈی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

پیر 30 جون 2025 14:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) چنیوٹ سی سی ڈی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو گیا ،ہلاک ہونے والے ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ اور چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ چھینی گی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لی گئی ہے ۔چنیوٹ سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ۔

(جاری ہے)

دو ڈاکو ہلاک ساتھی فرار سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ڈاکووں کی شناخت جہانگیر اور نذیر کے نام سے ہوئی ہے دونوں ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ دو ساتھی فرار ہوگے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکووں کا جھمرہ روڈ پر چک نمبر 125 کے قریب سامنا ہوا ڈاکووں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی ہلاک ڈاکووں کے قبضہ سے چھینی گی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔پولیس فرار ہونے والے ڈاکووں کو گرفتار کر نے میں مصروف عمل ہے۔\378