
پاکستان منگل کوایک ماہ کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا
پیر 30 جون 2025 15:40
(جاری ہے)
1952 ،69۔1968 ،77۔1976 ، 94۔1993 ، 13۔2012 ، 04۔2003 سلامتی کونسل کی صدارت کر چکا ہے۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد ، جو جولائی میں اہم عالمی امور پر سلامتی کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے، نے کہا کہ وہ پیچیدہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے، بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات، بڑھتے ہوئے تنازعات اور گہرے ہوتے انسانی بحرانوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔
رواں ماہ جولائی کی صدارت کے دوران پاکستان کثیرالجہتی اور تنازعات کے پرامن حل، اور اقوام متحدہ۔اسلامتی تعاون تنظیم (او آئی سی)تعاون پر2 اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی میزبانی کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موضوعات بین الاقوامی امن و سلامتی کو فروغ دینے میں مشترکہ ترجیحات جیسے کثیرالجہتی، تنازعات کے پھیلائو اور کشیدگی کو روکنے کے لئے سفارت کاری اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے عکاس ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور افریقہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا میں پیش رفت سمیت اہم عالمی مسائل پر توجہ مرکوز رہے گی۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد پہلے ہی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ساتھ ملاقات کر چکے ہیں اور انہیں جولائی میں سلامتی کونسل کے کام کے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ پاکستانی مندوب نے انٹرویو میں کہا کہ ایک ایسے ملک کے طور پر جس نے مسلسل بات چیت اور سفارت کاری کی وکالت کی ہے، پاکستان سلامتی کونسل کے کام کے لئے ایک اصولی اور متوازن نقطہ نظر لاتا ہے جو اس کے اپنے تجربے اور اقوام متحدہ کی امن سازی اور قیام امن کی کوششوں میں دیرینہ شراکت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چارٹر کے تحت اپنی بنیادی ذمہ داری اور اقوام متحدہ کی وسیع تر رکنیت کی توقعات کے مطابق سلامتی کونسل کی طرف سے اجتماعی، بروقت اقدامات کے لئےکونسل کے تمام اراکین کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ پاکستان 193 میں سے 182 ووٹ لے کر زبر دست حمایت کے ساتھ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہواتھا ۔\932مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
-
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک
-
سعودی عرب میں لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے والا خود ساختہ ڈاکٹر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات اورملائیشیا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ نافذالعمل ہوگیا، دوطرفہ تجارت 13.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
-
ابوظہبی میں 2027 تک دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت سے چلنے والی حکومت بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ
-
نیپال ، 2 سالہ بچی آریاتارا شاکیہ ملک کی نئی زندہ دیوی ’’کمارى‘‘ کے طور پر منتخب
-
دنیا کے بڑے دارالحکومتوں میں شدید گرمی کے دنوں میں 25 فیصد اضافہ
-
امریکی سینیٹ میں فنڈنگ بل مسترد، شٹ ڈاؤن شروع، تنخواہیں بند، لاکھوں ملازمین فارغ ہونے کا امکان
-
فلپائن میں تباہ کن زلزلہ؛ عمارتیں زمین بوس، 60 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
-
فلسطینی ریاست کی بات معاہدے میں نہیں لکھی
-
اماراتی وزٹ ویزہ قوانین میں ترامیم کے بعد اہم معلومات جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.