ننکانہ صاحب ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا

پیر 30 جون 2025 17:10

ننکانہ صاحب ، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں فرداً فرداً 10 کیسز کی سماعت کی۔اجلاس کی سفارشات پر 04 کیسز کو پراسیکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 03 کیسز کو وارننگ جبکہ 03 کیسز کو ری وزٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے غیر قانونی کام پر میڈیکل سٹورز کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں ، زائد المیعاد ، جعلی ادویات فروخت کرنے اور ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر میڈیکل سٹورز سربمہر کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز مالکان کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے جبکہ میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن موجود ہونا چاہیے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی اور متعلقہ افسران اتائیوں کے خلاف بھی کاروائیاں تیز کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد طلحہ شیروانی ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ شمائلہ عابد سمیت دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔ \378

متعلقہ عنوان :