ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر نے موسیٰ خیل میں زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا

پیر 30 جون 2025 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر نے موسی خیل میں زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کر دیا۔پیر کے روزموسیٰ خیل کی تحصیل کنگری اور یونین کونسل راڑہ شم میں حالیہ شدید زلزلے سے متاثرہ تقریبا 35 خاندانوں میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی جانب سے فراہم کردہ خیمے اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر موسی خیل فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ)بلال شبیر نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پی ڈی ایم اے کے تعاون سے فراہم کردہ یہ امداد متاثرین کو عارضی پناہ اور ضروری اشیا فراہم کرنے میں مدد دے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع انتظامیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، تقسیم کا عمل مقامی انتظامیہ اور لیویز فورس کے تعاون سے مکمل کیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امدادی سامان ضرورت مند خاندانوں تک باحفاظت پہنچے۔

(جاری ہے)

متاثرین نے حکومتی اداروں اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے بروقت امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ضلع انتظامیہ نے متاثرین کی مکمل بحالی تک اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :