کوئٹہ میں تمام غیرفعال سکولوں کو جلد ازجلد فعال کیاجائے گا،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

پیر 30 جون 2025 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) مہر اللہ بادینی نے کہاہے کہ کوئٹہ میں تمام غیرفعال سکولوں کو جلد ازجلد فعال کیاجائے گا،غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے سکولوں میں ضروری اشیاء کی فراہمی کیلئے مرکزی سینٹر قائم کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نان فنکشنل سکولوں، حالیہ کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتی، تنخواہوں اور حاضری رپورٹس کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، ڈپٹی ڈی او اور ڈی ڈی اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ کے تمام نان فنکشنل سکولوں کو جلد از جلد فعال کیا جائے گا تاکہ تعلیمی عمل بہتر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔اجلاس میں حال ہی میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی جائے تعیناتی، ان کی تنخواہوں کے اجرا اور روزانہ کی بنیاد پر حاضری رپورٹ کرنے کے نظام کو موثر بنانے کے لیے عملی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف این جی اوز کے تعاون سے سکولوں میں ضروری اشیا کی فراہمی کے لیے ایک مرکزی سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو درکار سہولیات بروقت مہیا کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :