مشیر محتسب پنجاب ریجنل آفس سرگودہا کا گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

پیر 30 جون 2025 17:30

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) مشیر محتسب پنجاب ریجنل دفتر سرگودہا محمد الیاس گل نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کا دورہ کیا۔ پیر کو دورہ کے موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

مشیر محتسب نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور انہیں محتسب پنجاب کے ادارے کے کردار اور خدمات سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے عوامی آگاہی کے لیے پمفلٹس بھی تقسیم کیے جن میں ادارہ محتسب پنجاب کی جانب سے شہریوں کو مفت اور فوری انصاف کی فراہمی کے طریقہ کار، شکایات درج کروانے کے ذرائع اور قانونی معاونت سے متعلق معلومات شامل تھیں۔ محمد الیاس گل نے کہا کہ محتسب پنجاب کا ادارہ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی شکایات بلا خوف رجسٹر کروائیں تاکہ ان کے مسائل قانونی دائرہ کار میں فوری حل کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :