سرحدچیمبرکی شما لی وزیر ستا ن میں سکیور ٹی فور سز کے قا فلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

پیر 30 جون 2025 17:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے اسے بزدلانہ فعل قر اردیا ہے۔ سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن، سینئر نا ئب صدر عبد الجلیل جا ن، نا ئب صدر شہر یا ر خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ا ر اکین نے گذ شتہ روز ایک مشتر کہ بیا ن میں سیکو رٹی فورسز پر حملے کو وطن عزیز کے امن کو سبو تا ژ کر نے کی گھنا ؤ نی اور نا کا م کو شش قر ار دیا ۔

انہو ں نے اس با ت پر زور دیا کہ پائیدار امن کے قیا م کیلئے سیکو رٹی فورسز کی دہشت گر دوں کے خلاف کاروا ئیو ں کے سا تھ ساتھ مربوط اقتصادی و سماجی ترقی بھی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

سر حد چیمبر کے سینئر عہدید ار ان نے متعد د تجاویز پیش کر تے ہوئے حکومتی سطح پر بنیادی ڈھانچے (ٹرانسپورٹ، توانائی، تجارتی راستے) میں سرمایہ کاری کے فروغ، قبائلی علاقوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سرمایہ کاری مراعات کی فر اہمی، نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مو ا قع پید ا کر نے سمیت ہنر اور کاروبار کے ذریعے بحالی اور سرکاری و نجی شعبوں میں اشتراکِ عمل کے ذریعے امن کے ثمرات کو عملی جامہ پہنانے کے بار ے میں عملی ا قدا مات اْٹھا نے پر زور دیا ہے۔