لاہور، بجلی چوروں کی معاونت پر 51 لیسکو ملازمین معطل

ایک سال کے دوران 1لاکھ 28ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی

پیر 30 جون 2025 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) لاہور میں لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم، ایک سال میں1لاکھ 28ہزار مقامات پر بجلی چوری بے نقاب ہوئی ، بجلی چوروں کی معاونت پر 51لیسکو ملازمین معطلکیے گئے ، مالی سال میں 12ہزار 483افراد گرفتار، 1لاکھ 27ہزار مقدمات درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم، ایک سال کے دوران ایک لاکھ اٹھائیس ہزار بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کی معاونت کرنے پر اکاون ملازمین کو معطل بھی کیا گیا۔ مالی سال میں بارہ ہزار چار سو تراسی افراد گرفتار، ایک لاکھ ستائیس ہزار یف آئی آرز درج کروائی گئیں، مالی سال میں نادرن سرکل میں چوبیس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، چار سو چھیالیس گرفتار، پانچ ملازمین گرفتار ہوئے۔

متعلقہ عنوان :