سردار عتیق احمد کا سیکرٹری (ر)عابد گیلانی کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 30 جون 2025 17:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے ریٹائرڈ سیکرٹری عابد گیلانی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مرحومہ ایک باوقار، شائستہ اور نیک سیرت خاتون تھیں، جنہوں نے ہمیشہ خاندانی وقار اور سماجی اقدار کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔