نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی،ریسکیو زرائع

پیر 30 جون 2025 18:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، ریسکیو زرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے تونسہ بیراج کے مقام پر سندیلہ چوک نزد تونسہ موڑ کوٹ ادو کے رہائشی 22 سالہ نوجوان محمد خضر شاہ نے گزشتہ شب دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پل کے گیٹ نمبر 12 سے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی،خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی،اندھیرا ہونے کے باعث نعش کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن آج صبح سے شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :