ظ*صدر سپریم کورٹ بار نے میاں رئوف عطانے آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ کر دیا

ؒ 27ویں ترمیم کا مسودہ تیار کرنے سے پہلے سپریم کورٹ بار اور دیگر وکلاء تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے‘ میڈیا سے گفتگو

پیر 30 جون 2025 18:05

ی*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء)صدر سپریم کورٹ بار نے میاں رئوف عطانے آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کا مسودہ تیار کرنے سے پہلے سپریم کورٹ بار اور دیگر وکلاء تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے۔

(جاری ہے)

صدر سپریم کورٹ بارنے مجوزہ ستائیسویں ترمیم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف حلقوں سے سن رہے ہیں کہ ستائیسویں ترمیم ہو رہی ہے، ترمیم کا مسودہ تیار کرنے سے پہلے سپریم کورٹ بار اور دیگر وکلاء تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے،آئینی عدالت کا قیام وقت کا تقاضا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ ایسی ترمیم نہ کی جائے جو عدلیہ کی آزادی سے متصادم ہو، عالیہ اور دیوانی، مالی مقدمات، ٹیکس کیسز کیلئے ہائی کورٹس کو کورٹ آف اپیل قرار دیا جائے،کورٹ آف اپیل ڈکلیئر کرنے سے سپریم کورٹ میں مقدمات کا بوجھ کم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :