ا*کوٹ لکھپت میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، ایک زخمی گرفتار

&ہلاک ملزم کی شناخت عاصم، زخمی ملزم قیصر جناح ہسپتال منتقل، پولیس ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی

پیر 30 جون 2025 18:05

ض*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) کوٹ لکھپت کے علاقے میں سی سی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ مقابلہ تہت گاؤں کے قریب پیش آیا۔ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت قیصر کے نام سے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم دونوں ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اچانک ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔