بھکر،تھانہ صدر منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی 13 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں

پیر 30 جون 2025 18:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) تھانہ صدر بھکر کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی 13 کلو گرام منشیات برامد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر ملک عامر شہزاد اعوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کر کے ڈرگ کی خریدو فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر SHO ملک عامر شہزاد اعوان کی قیادت میں کامیاب کاروائی کر کے دو ڈرگ ڈیلر کو منشیات ( چرس) سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں عامر ولد علی رحمان اور لائبہ زوجہ عامر قوم پٹھان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان انسانی زندگیوں کو تباہ کرنے والی زہر بیچنے میں مصروف تھے، ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 13 کلو گرام وزنی چرس برآمد کیے۔ پولیس نے برآمدچرس قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ۔منشیات فروشی کا خاتمہ بھکر پولیس کا اولین مشن ہے ، ڈرگ ڈیلرز کے خلاف بھکر پولیس کا کریک جاری رہے گا ۔\378

متعلقہ عنوان :