اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی،دبئی جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 1070گرام منشیات برآمد

پیر 30 جون 2025 18:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 1070 گرام منشیات (ہیروئن اور آئس) برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق بیگیج اسکیننگ کے دوران ASF اسٹاف نے مسافر محمد ولید کے بران رنگ کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیا۔

(جاری ہے)

اور بعد ازاں، دستی تلاشی کے دوران ٹرالی بیگ کے نچلے حصے میں مہارت سے چھپائی گئی 520 گرام ہیروئن اور 550 گرام آئس برآمد کی۔

یوں اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ مجموعی طور پر برآمد شدہ منشیات کا وزن 1070 گرام تھا(پیکنگ سمیت)۔ابتدائی تفتیش کے بعد کیس کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔