
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے رشین وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات، گرم پانیوں تک رسائی، سینٹرل ایشیا اور روس تک پاکستان سے ریل وروڈ نیٹ ورک پر اتفاق
جمعرات 3 جولائی 2025 16:56

(جاری ہے)
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پاکستان اپنے ذرائع مواصلات کو جدت سے روشناس کرا رہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن اور شاہرات پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ موٹرویز کو بیرئیر فری کرنے اور ای ٹیگ لازمی قرار دینے پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اینڈری سرجیوچ نکیتن نے پاکستان اور روس کے مابین مشترکہ منصوبوں پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں ٹریڈ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور اس کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تین روزہ اجلاس میں پاکستانی وفد نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں شرکت کی اور چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لیووی نے ان کا خیر مقدم کیا جبکہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر کی مختلف ممالک کے وزرا سے ملاقاتیں ہوئیں۔ پاکستان سے وفاقی سیکرٹری مواصلات اور سینئر افسران نے وفاقی وزیر مواصلات کی معاونت کی جبکہ اپنے خطاب میں عبدالعلیم خان نے پاکستان کے ذرائع مواصلات میں ہونے والی پیشرفت، دیگر ممالک سے معاہدوں اور بالخصوص چین اور افغانستان کے راستے دیگر ممالک سے زمینی رابطوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پاکستان کی طرف سے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں ذرائع مواصلات کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے گزشتہ 15ماہ میں پاکستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹرویز پر ہونے والی اصلاحات اور ریونیو میں اضافے کا بھی ذکر کیا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
-
نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا
-
عمران خان سے لاکھ سیاسی اختلافات لیکن اس کی پارٹی سے بہت زیادتی کی گئی
-
محمود خان اچکزئی کی قومی حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کو مذاکرات کی پیشکش
-
مریم نواز حکومت کی پنجاب کے وزرا اور اسپیکر کیلئے قانون میں خصوصی ترمیم
-
پلاسٹک کا استعمال کینسر سمیت دیگر مہلک امراض کی وجہ بن سکتا ہے
-
پنجاب کے وزرا،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو تنخواہ کے برابر چھٹی الاونس بھی دینے کا فیصلہ
-
مشرقی جرمن ریاست میں جنگلاتی آگ پھیلنے کے بعد ہنگامی الرٹ جاری
-
حکومت نے کتے بلیوں کی خوراک،امپورٹڈ میک اپ، امپورٹڈ پھل، امپورٹڈ کافی سمیت بیشتر امپورٹڈ اشیاء پر ٹیکس کم کر دیا
-
پاکستان: جرمن کوہ پیما کی’قاتل پہاڑ‘ سے کامیاب پیراگلائیڈنگ
-
3 سالوں میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں انتہائی تشویش ناک اضافہ
-
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں امرناتھ یاترا کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.