کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے سستی کرنے کی استدعا، پاور ڈیژن کا سماعت پھر سے موخر کرنے کا مطالبہ

پیر 30 جون 2025 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے سستی کرنے کی استدعا پر پاور ڈیژن نے نیپرا سے سماعت پھر سے موخر کرنے کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 69 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر کے الیکٹرک کی ایف سی اے درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ پاور ڈویژن نے گزشتہ ہفتے سماعت پر درخواست مخر کرنے کی استدعا کی تھی، آج سماعت ہونی تھی لیکن پاور ڈویژن نے ایک بار پھر اسے مخر کرنے استدعا کر دی۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ ایف سی اے سے متعلق وفاقی حکومت معاملہ کابینہ لے جارہی ہے، حکومت ایف سی اے کو بھی یونیفارم ٹیرف شامل کرنے کا پلان رکھتی ہے، بنیادی ٹیرف سے متعلق ایک درخواست الگ سے اتھارٹی میں موجود ہے، وفاق کے پاس محدود اسپیس ہے جس میں سبسڈی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

نیپرا کی قانونی ٹیم نے پاور ڈویژن کی درخواست کو غیر قانونی قرار دے دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت اپنے فیصلوں میں واضح اور اختیارات رکھتی ہے، ایف سی اے کے معاملے پر وزارت ایسے درخواست نہیں کر سکتی، فیول پرائس سے متعلق قانون بڑا واضح ہے، بنیادی ٹیرف اور ایف سی اے سے متعلق الگ الگ قوانین ہیں اور واضح ہیں۔

پاور ڈویژن نے استدعا کی کہ ہم صرف اتھارٹی سے وقت مانگ رہے ہیں، ایف سی اے کا منفی امپیکٹ سبسڈی کی صورت میں وفاق پر بوجھ بنے گا۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے نیپرا سے معاملہ قانون کے مطابق دیکھنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ کے ای کی درخواست 4 روپے 59 پیسے مہنگی کرنے کی ہوتی پھر کیا ہوتا اگر ہماری درخواست پازیٹو ہوتی تو کیا پاور ڈویژن درخواست لاتا ہمارا موقف کلئیر ہے کہ اتھارٹی قانون کے مطابق اس معاملے کو دیکھے۔نیپرا نے کہا کہ پاور ڈویژن کی استدعا اور کے الیکٹرک کی درخواست پر سوچ و بچار کیا جائے گا، اتھارٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے سنی ہے، نیپرا قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی وزارت یا کسی اسٹیک ہولڈر کی رائے سے نہیں۔