جیکب آباد سیپکو اپنے جاری کردہ محرم کے شیڈول پر عمل کرنے میں ناکام

، مختلف فیڈرزپر بلاجواز غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کی شکایات ،وفاقی وزیر کے احکامات بھی نظر انداز

پیر 30 جون 2025 19:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)جیکب آباد سیپکو اپنے جاری کردہ محرم کے شیڈول پر عمل کرنے میں ناکام ، مختلف فیڈرزپر بلاجواز غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کی شکایات ،وفاقی وزیر کے احکامات بھی نظر انداز ،ماتمی جلوس کی گذرگاہ پر ایل ٹی تارین گرنا معمول ،لائنوں کی مرمت نہ کی گئی سامان ملے تو تارین تبدیل کریں ،سیپکو ملازم کی دہائی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ لوڈشیڈنگ شیڈول تو جاری کیا گیا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جارہا سٹی ون ،ٹو ،تھری شاہ لطیف ،بخاری ،انڈس اور شہر کے مختلف فیڈرس پر بلاجواز غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ ماتمی جلوس کی گذرگاہ قائد اعظم روڈ پر سیپکو کی ایل ٹی تاریں گرنا معمول بن گیا ہے وفاقی وزیر اویس لغاری کی ہدایت کے باوجود جلوس کی گذرگاہ کی لائنوں کی مرمت ،سیپکو عملہ کی ٹیم مقرر کرنے سمیت دیگر احکامات کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے شیعہ تنظیموں نے چیف سیپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔