مخصوص نشستوں پر نظرثانی فیصلہ، پی ٹی آئی کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط

تمام ججر کے الگ الگ فیصلوں کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کا مطالبہ

پیر 30 جون 2025 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کے فیصلہ کے حوالے سے پی ٹی آئی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کے مختصر فیصلے کا 12ججز کا دستخط شدہ آرڈر آف دی کورٹ جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

خط کے مطابق 27جون کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظر ثانی کیس کا مختصر فیصلہ دیا، فیصلے کے آرڈر آف دی کورٹ میں صرف 10 ججز کے دستخط شامل ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس صلاح الدین پنہور کے بینچ سے علیحدہ ہونے کے بعد 12ججز کے دستخط ہونا لازم ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے الگ رائے دی اور جسٹس مظہر اور جسٹس حسن اظہر کی رائے بھی الگ ہے۔خط کے مطابق تمام جج صاحبان کے الگ الگ فیصلوں کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں۔