عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے، ڈاکٹر ضیا القیوم کو ایچ ای سی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

پیر 30 جون 2025 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ڈاکٹر ضیا القیوم عدالتی احکامات کے بعد جوائننگ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن پہنچے تاہم تمام داخلی و خارجی دروازے بند کر دیئے گئے۔اس حوالے سے ڈاکٹر ضیا القیوم نے بتایا کہ ایچ ای سی کے گیٹ حکام نے کہا ہے کہ کسی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں، مجھ سے گیٹ پر بدتمیزی کی گئی، مجھے میرے دفتر میں داخلے سے روکنے کیلئے ہراساں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ضیا القیوم نے کہا کہ کسی کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی بے توقیری کرے۔بعد ازاں ضیا القیوم ایچ ای سی سے واپس روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ضیا القیوم کو 21مئی کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کے خلاف جاری کیے گئے برطرفی کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیئے جس کے بعد وہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن بحال ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :