مون سون سیزن کے پیشِ نظر نکاسی آب کے تمام مقامات پر مشینری ہمہ وقت فعال رکھی جائے، کمشنرسرگودھا

پیر 30 جون 2025 19:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہاں زیب اعوان نے سرگودھا سلانوالی روڈ اوراعوان چوک نیو سیٹلائٹ ٹائون میں قائم میونسپل کارپوریشن کے ڈسپولز کا معائنہ کیا اور مون سون سیزن کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد کوہدایت کی کہ نکاسی آب کے تمام مقامات پر مشینری ہمہ وقت فعال رکھی جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ہدایت کی کہ اس موسم کے پیشِ نظر تمام نالوں کی مکمل صفائی اور بارش کے دوران پانی کے بہاﺅ کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد کوہدایت کی کہ شہر سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو ہمہ وقت متحرک رکھا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :