یوم عاشور پر سندھ بھر میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطلی کی درخواست

پیر 30 جون 2025 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ بھر میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ کو یوم عاشور پر موبائل فون سروس معطلی کیلیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔صوبائی حکومت کے مراسلے میں کہا گیا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی جائے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق وزارت داخلہ مروجہ قواعد کے تحت مراسلے پر فیصلہ کرکے مطلع کرے۔