کمشنر لورالائی ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

پیر 30 جون 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ لورالائی ڈویژن مقبول خان و دیگر کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ہیلتھ مقبول خان نے ڈاکٹرز کی میرٹ پر بھرتی کے حوالے سے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کو تفصیلی بریفننگ دی ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ مقبول خان کو ہدایت دی کہ محکمہ صحت میں حالیہ منعقدہ ٹیسٹ و انٹرویوز کے نتائج کی بنیاد پر فوری طور پر میرٹ پر مبنی منٹس تیار کیے جائیں تاکہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد احکامات جاری کیے جا سکیں، یہ اقدام علاقے میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کو پورا کرنے اور عوام کو فوری طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے، عوامی مفاد کے پیش نظر اس عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔