بطور سپیکر ایوان کو یرغمال نہیں بننے دوں گا‘ ملک محمد احمد خان

اپوزیشن اجلاس بلانے کااختیار کھو چکی ہے،ایوان کو آئین کی کتاب کے مطابق چلایا ہے‘ سپیکر

پیر 30 جون 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بطور سپیکر ایوان کو یرغمال نہیں بننے دوں گا،پہلے اپوزیشن کے پاس اختیار تھا کہ وہ ریکوزیشن دے کر اجلاس بلا سکتے تھے اورہم ان کی ہر بات سنتے تھے، اب اپوزیشن اجلاس بلانے کااختیار کھو چکی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ ہلڑ بازی اور مارپیٹ غیر آئینی اقدام ہے جو جمہوریت کے خلاف سازش ہے، ایوان میں بیٹھ کر کبھی حکومت کی حمایت نہیں کی ،آئین کی کتاب کے مطابق ہی اسے چلایا ہے ، جب ان کے پاس اقتدار رہا تو وفاق اور صوبہ میں غنڈے بھیجے اور سازش کرکے پارلیمان کی اہمیت کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ عمر عطا ء بندیال فیصلہ کی روشنی میں پارلیمانی لیڈر کی ہدایت نہ ماننے کو ڈیفکٹیو قرار دیا گیا ہے اور حمزہ شہباز حکومت کو ختم کیاگیا۔