محرم الحرام میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے کیسکو اور شیعہ کانفرنس کا مشترکہ اجلاس

پیر 30 جون 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے کیسکو اور شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایکسین پی ڈی سی، ایکسین زرغون ٹان اور شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محرم الحرام بالخصوص یوم عاشورہ کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں محرم تک بجلی کی مکمل اور بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی پروگراموں میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

متعلقہ عنوان :