
ل*لیسکو نے مالی سال 2024-25 میں 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد مقامات پر بجلی چوری بے نقاب کی
پیر 30 جون 2025 21:30
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر چھ (6) ملازمین کو گرفتار اور اڑتالیس (48) کو معطل کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں نادرن سرکل لاہور میں چوبیس ہزار آٹھ سو ستاسی (24,887) مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، چوبیس ہزار آٹھ سو انچاس (24,849) ایف آئی آرز درج ہوئیں اور چار سو چھیالیس (446) افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ (1)ملازم لو معطل اور پانچ (5) ملازمین کو حراست میں لیا گیا۔
سینٹرل سرکل لاہور میں اٹھارہ ہزار ستاسی (18,087) کیسز رپورٹ ہوئے، اٹھارہ ہزار چون (18,054) ایف آئی آرز اور چار سو سڑسٹھ (467) گرفتاریاں ہوئیں جبکہ پانچ (۱) ملازم کو حراست میں لیا گیا۔ ایسٹرن لاہور سرکل میں بیس ہزار ایک سو چھ (20,106) مقامات پر چوری کی نشاندہی ہوئی، جن میں بیس ہزار اٹھانوے (20,098) ایف آئی آرز اور انیس سو بیس (1,920) گرفتاریاں ہوئیں، اس دوران چار (4) ملازمین کو معطل کیا گیا۔ اوکاڑہ سرکل میں سات ہزار ایک سو پانچ (7,105) کیسز، سات ہزار ایک سو چار (7,104) ایف آئی آرز اور سات سو چھتیس (736) گرفتاریاں ہوئیں۔ ساؤتھ لاہور سرکل میں چودہ ہزار سات سو چونتیس (14,734) کیسز سامنے آئے، جن میں چودہ ہزار سات سو چوبیس (14,724) ایف آئی آرز اور دو سو اٹھاسی (288) افراد کو حراست میں لیا گیا۔ شیخوپورہ سرکل میں چوبیس ہزار دو سو انسٹھ (24,259) کیسز رپورٹ ہوئے، چوبیس ہزار دو سو تینتالیس (24,243) ایف آئی آرز درج ہوئیں، سولہ (16) گرفتاریاں ہوئیں اور بتیس (32) ملازمین کو معطل کیا گیا۔ قصور سرکل میں سولہ ہزار تین سو ساٹھ (16,360) بجلی چوری کے مقامات سامنے آئے، سولہ ہزار تین سو چھپن (16,356) ایف آئی آرز اور آٹھ ہزار پانچ سو اٹھہتر (8,578) گرفتاریاں عمل میں آئیں، جبکہ دس (10) ملازمین معطل کیے گئے۔ ننکانہ سرکل میں دو ہزار چار سو اٹھہتر (2,478) مقامات پر چوری کی نشاندہی ہوئی، تمام پر ایف آئی آرز درج ہوئیں، بتیس (32) افراد گرفتار اور ایک (1) ملازم کو معطل کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ لیسکو ایک شفاف، ایماندار اور صارف دوست نظام پر یقین رکھتی ہے تاکہ وہ تمام صارفین جو بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، اٴْن پر کسی قسم کا غیرضروری بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادارے کے اندر یا باہر بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، اور کسی قسم کی سیاسی یا ذاتی وابستگی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ لیسکو کی یہ مہم نہ صرف مالی استحکام بلکہ نظام میں بہتری اور صارفین کے اعتماد کی بحالی کے لیے ایکنمضبوطنقدمنہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.