جی ڈی اے نے میرین ڈرائیو شابی ہور کے مقام پر کازوے کی تعمیر شروع کردی

پیر 30 جون 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللہ کھیتران کی ہدایت پر جی ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے میرین ڈرائیو شابی ہور کے مقام پر کازوے کی مستقل تعمیر و بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ کازوے گزشتہ سال طوفانی بارشوں کے باعث متاثر ہو گیا تھا، جسے عارضی طور پر بحال کر کے ٹریفک کی آمد و رفت کو جاری رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میرین ڈرائیو پر واقع یہ اہم گزرگاہ گوادر کی مضافاتی آبادیوں، خصوصا ًپشکان، گنز اور دیگر علاقوں کو شہر کے ساتھ جوڑتی ہے۔ کازوے کے متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اب اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف مقامی لوگوں کو سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ یہ رابطہ مستقل بنیادوں پر بحال ہو جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی ہدایت پر منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :