بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام نے اوستہ محمد میں ٹی بی کی تشخیص کیلئے مائیکرواسکوپ مشین فراہم کردی

پیر 30 جون 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام نے اوستہ محمد میں ٹی بی کی تشخیص کیلئے مائیکرواسکوپ مشین فراہم کردی ۔پیر کو بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی نے ایس پی او کے ریجنل کوارڈینیٹر ڈاکٹرمحمدرفیق کو اوستہ محمد کیلئے ایک عدد مائیکرواسکوپ مشین فراہم کردی ۔

(جاری ہے)

یہ مشین ٹی بی کی تشخیص کو موثر بنانے کے لیے صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کی جانب سے اوستہ محمد کے لیے ایک عدد مائیکرو اسکوپ مشین فراہم کی گئی ہے۔ یہ مشین ایس پی او (اسٹرنتھننگ پارٹیسپیٹری آرگنائزیشن ) کو دی گئی، جو صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کا پارٹنر ادارہ ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ رزاق ساسولی چیف پلاننگ آفیسر نوید نویداحمد رئیسانی ڈاکٹر عرفان احمد (ٹی بی پروجیکٹ منیجر)، ڈاکٹر بہاول چھلگری (ایس پی پی او) اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :