کراچی کی اندرون گلیوں کی ذمہ داری کے ایم سی کی نہیں، میئر مرتضیٰ وہاب

ٹائون کمیٹیوں کو سڑکوں کی مرمت کیلیے فنڈز ملتے ہیں، ٹائون کمیٹیاں میرے ماتحت نہیں آتی اس وجہ سے مسائل ہیں،میئرکراچی

پیر 30 جون 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی اندرون گلیوں کی ذمہ داری کے ایم سی کی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے میئر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں 25 ٹان ہیں اور ایک کے ایم سی ہے، مین شہر اور بڑی گلیاں کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، اندرون گلیوں کی ذمہ دارکیایم سی نہیں، ٹان کی سڑکوں کی ذمہ داری ٹان کمیٹیوں کی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

مرتضی وہاب نے کہا کہ اندرون گلیوں کا دورہ کیا تو جگہ جگہ روڈ کٹے ہوئے ملے ہیں، سوئی گیس یا پانی کی لائن بچھانے کیلئے روڈ کاٹ دیا جاتا ہے۔میئرکراچی نے کہا کہ ایسی بہت سی گلیاں اور سڑکیں ہیں جو کے ایم سی کی ذمہ داری نہیں، شہریوں کو ایشو ایڈریس کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹائون کمیٹیوں کو سڑکوں کی مرمت کیلیے فنڈز ملتے ہیں، ٹائون کمیٹیاں میرے ماتحت نہیں آتی اس وجہ سے مسائل ہیں۔

متعلقہ عنوان :