Live Updates

بانی کی رہائی کیلئے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے، بیرسٹر گوہر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی

پیر 30 جون 2025 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی، ہماری جیتی ہوئی نشستیں بانٹی گئیں، یہ غلط ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کے ایم پی اے کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے، علی امین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن اختلافات باہر نہیں آنا چاہئیں، جتنے علی امین ہمارے لئے معتبر ہیں اتنے ہی جنید اکبر بھی ہیں۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تھی، بجٹ مشروط پاس کیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کارکنوں کا بہت پریشر ہے، ہم اس بارے میں ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات