Live Updates

امریکی صدر اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے زور ڈالیں ، معروف برطانوی صحافی پیئرس مورگن

منگل 1 جولائی 2025 08:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) معروف برطانوی صحافی پیئرس مورگن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر زور دیں کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے کیونکہ غزہ میں خوفناک جنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے لیے سوشل میڈیا پپلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھے گئے پیغام میں کہا گیا اب یہ آپ کے لیے وقت ہے کہ آپ نیتن یاہو کو اس خوفناک جنگ کے خاتمے کے لیے کہیں اور ہر روز شہریوں کے کیے جانے والے قتل عام کو روکیں۔انہوں نے مزید کہا آپ یہ کام کر سکتے ہیں اور آپ کا دوست یہ کام کر سکتا ہے۔ کیونکہ آپ کے دوست کو پتا ہے کہ آپ جنگ سے نفرت کرتے ہیں۔ اس لیے میں آپ سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس جنگ کو رکوائیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات